کانگریس کی چھٹی فہرست جاری، مہاراشٹر کے 7 اور کیرالہ کے 2 امیدواروں کے ہیں نام

چھٹی فہرست میں مہاراشٹر کے دھلے سے کنال پاٹل، وردھا سے چالرولتا سنگھ ، نندوبار سے کے سی پدی، یاوت مال – واشم سے مانک رام اور ممبئی – جنوب وسطی سے ایکناتھ گائک واڑ کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کر دی ہے، چھٹی فہرست میں 9 امیدواروں کے نام شامل ہیں، ان میں مہاراشٹر کے 7 اور کیرالہ کے دو امیدواروں کے نام شامل ہیں، کانگریس پارٹی اب تک 146 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

چھٹی فہرست میں مہاراشٹر کے دھلے سے کنال روہیداس پاٹل، وردھا سے چالرولتا كھجا سنگہ ٹوكس، نندوبار سے کے سی پدی، یاوت مال-واشم سے مانک رام اور ممبئی-جنوبی وسطی سے ایکناتھ گائک واڑ کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

وہیں کیرالہ میں اٹنگل سیٹ سے اڈور پرکاش، الاپپُوجھا سیٹ سے شنیمول عثمان کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

اس سے پہلے کانگریس نے پانچویں فہرست جاری کی تھی جس میں اتر پردیش، مغربی بنگال، تلنگانہ، آندھرا پردیش، آسام، اڑیسہ اور لکش دیپ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، 5 ویں فہرست میں کل 56 نام تھے، جن میں تین اتر پردیش سے، 11 مغربی بنگال سے، ایک لکش دیپ سے، 7 تلنگانہ سے، 6 اڑیسہ سے، 5 آسام سے اور 23 امیدوار آندھرا پردیش سے تھے۔

 پانچویں لسٹ میں پارٹی نے مغربی اتر پردیش کی میرٹھ سیٹ سے امیدوار کو بدل دیا ہے، یہاں سے پہلے وپی شرما کو ٹکٹ دیا گیا تھا اب ان کی جگہ پر ہریندر اگروال کو میدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ غازی آباد سے ڈالی شرما، بلند شہر سے بنسی لال پہاڑيا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، وہیں مغربی بنگال میں سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کو جہانگيرپور اور سابق وزیر اور بنگال کانگریس صدر رہے ادھیر رنجن چودھری کو برہان پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔