سال 2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتےہوئے پنچکولہ کی این آئی عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت سبھی چار ملزمین کو بری کردیا ہے ۔
سال 2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پنچکولہ کی این آئی عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت سبھی چار ملزمین کو بری کردیا ہے ۔ اس معاملہ میں اسیمانند کے علاوہ لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری اہم ملزمین تھے ۔
اس معاملہ پر 14 مارچ کو فیصلہ آنا تھا ۔ تاہم پاکستانی خاتون وکیل نے ای میل کے ذریعہ عرضی داخل کی تھی کہ ان کے پاس اس معاملہ میں مطلوبہ ثبوت ہیں۔ ان کے دعویٰ کے بعد معاملہ کی سماعت کو 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ عدالت نے بدھ کو خاتون کی عرضی کو سی آر سی پی سی کی دفعہ 311 کے تحت خارج کردیا ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ 18 فروری 2007 کا ہے ۔ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ ایک دہشت گردانہ واقعہ تھا ۔ یہ ٹرین دہلی سے پاکستان جارہی تھی ۔ دھماکہ ہریانہ کے پانی پت ضلع میں چاندنی باغ تھانہ کے تحت سیواہ گاوں کے دیوانہ اسٹیشن کے نزدیک ہوا تھا ۔ دھماکہ سے لگی آگ میں 68 افراد کی موت ہوگئی تھی اور 13 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔ مارے گئے زیادہ تر لوگ پاکستانی شہری تھے ۔