حج مصارف کی دوسری قسط اد اکرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر مہیا ای پےَ منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: (یو این آئی) مرکزی حج کمیٹی نے منتخب عازمین حج کو حج مصارف کو 1,20,000/- روپئے کی دوسری قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ چہارشنبہ 20 مارچ مقرر کی تھی تاہم اس تاریخ میں 5 اپریل تک توسیع دی گئی ہے۔ منتخب عازمین حج اب 5 اپریل تک دوسری قسط کی رقم جمع کرسکتے ہیں ۔ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر32175020010 FEE TYPE-25 میں یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 (Haj Account) میں بینک کی کسی بھی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو جمع کروائی جاسکتی ہے۔
جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر مہیا ای پے منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ عازمین بینک میں ادائیگی کے بعد بینک کی رسید کی ایک کاپی دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
عازمین بینک چالان پر یا ای پے منٹ کے ذریعہ ادائیگی پر اپنا ریفرنس نمبر بھی لازماً درج کریں‘ اس طرح یہ رقم راست ان کے نام پر جمع ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر حج کمیٹی ‘ واقع حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23 29 8793. پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ حج مصارف کی تیسری قسط کا فضائی سفر کے مصارف کا تعین ہونے کا بعدتعین اور اعلان کیا جائے گا اور یہ رقم وسط مئی سے لے کر وسط جون 2019 تک ادا کرنی ہوگی۔