نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ لائق ستائیش ہے دنیا مختلف گوشوں سے فرزندان توحید اس کو اپنے اپنے طریقہ سے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
ملت اسلامیہ ہندیہ کے ایک دینی و ملی رہنما مولانا سجاد نعمانی نے ان کے اس کارنامہ پر اس کی ہمت افزائی فرمائی اور اپنی طرف سے دلی مبارکبادی پیش کی۔
مولانا نے مکۃالمکرمہ سے اپنے آڈیو جاری بیان میں کہا کہ میں ان کی حکومت کی مضبوطی کےلیے دعائیں کرتا ہوں، اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کو ہمیشہ کے لیے جاری رکھیں۔
مولانا نے نیوزی لینڈ کی غیرمسلم عوام کو بھی مبارک باد پیش کی۔ اور کہا کہ اپ کا یہ کام کرنا انسانی ہمدردی کا واضح ثبوت ہے۔ نیز نیوزی لینڈ کے مسلمانوں سے کہا کہ اللہ نے آپ کو انسانیت کا پیغام دینے کے لیے ایک سنہرا موقع عنایت فر مایا ہے۔ اپ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔
ویڈیو دیکھیں