الحمد للہ ملت ٹائمز کی اردو ویب سائٹ سے متعلق فیس بک پیج کے فلورز آج ایک لاکھ پورے ہوگئے ہیں

 ہندوستان میں کسی اردو ویب سائٹ کے فلوورز کا اتنی بڑی تعداد میں ہوجانا ایک قابل ذکر امر ہے اور کسی سے تقابل کئے بغیر یہ ہمارے لئے ایک نمایاں کامیابی ہے کیوں کہ ہم نے پیج کو بوسٹ نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ہمارے پاس کوئی ٹیم نہیں ہے، کوئی ٹرول آرمی بھی ہم نے نہیں بنا رکھی ہے۔ یہ بات بھی ملت ٹائمز کی پوری ٹیم کیلئے باعث مسرت ہے کہ متعدد مرتبہ فیس بک پیج کی ویکلی ریچ چار ملین سے پانچ ملین تک پہونچ گئی ہے۔ مطلب صرف ملت ٹائمز کے فیس بک پیج سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد کبھی ایک ہفتہ میں چالیس لاکھ اور پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انشاء اللہ تعالی اب مزید لوگوں تک ہمیں ملت ٹائمز کی آواز پہونچانے میں آسانی ہوگی اور زیادہ دور تک ہماری آواز سنی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملت ٹائمز ہندی اور ملت ٹائمز انگلش سے متعلق فیس بک پیجز کے فلورز کی تعداد اس کے علاوہ ہیں۔

کارپوریٹ سے آزاد اور بے سروسامانی کے عالم میں جاری ملت ٹائمز کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس کا سہرا براہ راست ملت ٹائمز کے ان تمام کارکنان کو جاتاہے جن کی ملت ٹائمز کو بے لوث خدمات حاصل ہے اور وہ ایک مشن ، جذبہ اور پرخلوص نیت کے ساتھ ملت ٹائمز سے وابستہ ہوکر صحافت کے ذریعہ ملک و ملت کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

ملت ٹائمز سے وابستہ تمام احباب ، کارکنا ن ، معاونین اور قارئین کے ہم تہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ملت ٹائمز کو پذیرائی بخشی۔ خبروں کے حصول کیلئے اس پر اعتماد کیا۔پسندیدہ ، معتبر اور قابل بھروسہ نیوز پورٹل کی فہرست میں شامل رکھا۔

آئندہ چند ماہ میں ویب سائٹ، یو ٹیوب چینل اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک پر ہماری ریچ مزید بہتر ہوگی اور انشاءاللہ تعالی بہت جلد فلورز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہونچ جائے گی۔ ہمیں امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ ملت ٹائمز کے معزز قارئین کا یہ تعاون آئندہ بھی برقرار رہے گا ۔ ملت کی آواز کو مضبوطی فراہم کرنے۔ اسے ایک آزاد، مضبوط اور فعال میڈیا ہاؤس بنانے میں آپ کا مالی اور اخلاقی تعاون بھی ملتا رہے گا ۔

شمس تبریز قاسمی

 اینڈ ٹیم ملت ٹائمز نئی دہلی

www.millattimes.com

https://www.facebook.com/millattimes/