کانگریس کے ذریعہ دگ وجے سنگھ کو وہاں سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے فورا بعد ہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ان پر حملہ بولا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ دگ وجے سنگھ ملک کے دشمن ہیں ۔ سادھونے دگ وجے کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔
مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کو لے کر کھینچ تان کا دور جاری ہے ۔ کانگریس کے ذریعہ دگ وجے سنگھ کو وہاں سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے فورا بعد ہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ان پر حملہ بولا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ دگ وجے سنگھ ملک کے دشمن ہیں ۔ سادھونے دگ وجے کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔
بھوپال میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی میرے نظریہ کی پارٹی ہے اور سیاست میں آنے کا یہ صحیح وقت ہے ۔ “راشٹرواد” ( حب الوطنی ) کو لے کر میں عام لوگوں تک جاوں گی ۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ میں ملک کے دشمنوں کو کھلا چیلنج دیتی ہوں اور ملک کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوں ۔ میرے جیسے محب وطن ملک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
غور طلب ہے کہ کانگریس بھوپال سیٹ سے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو میدان میں اتارے گی ۔ وزیر اعلی کمل ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ بھوپال سیٹ سے دگ وجے سنگھ کانگریس کے امیدوار ہوں گے ۔ ہفتہ کو بھوپال میں کمل ناتھ نے کہا کہ سینٹرل الیکشن کمیٹی نے دگ وجے سنگھ کا نام بھوپال کیلئے فائنل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاوں بم دھماکہ کیس میں ملزم بنائے جانے کے بعد سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیہ ٹھاکر اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ موضوع بحث رہتی ہے۔ حالانکہ اس کیس میں بری ہونے کے بعد اس کو رہا کردیا گیا تھا ۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہمیشہ کانگریس پر نشانہ سادھتی رہتی ہے۔