امیٹھی کے علاوہ کیرالہ کی ایک سیٹ سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں راہل گاندھی




نئ دہلی: (ملت ٹائمز) عام انتخاب کی تاریخیں جیسے جیسے نزدیک آرہی ہیں، سیاسی ہلچل میں بھی تیز ی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سیاسی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں کہ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی امیٹھی کے علاوہ کیرالہ کی ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔یہ خبر سنتے ہی امیٹھی کے کانگریس کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے۔امیٹھی کے ضلع کانگریس کمیٹی نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کر دی ہے اور اس بات کا خیر مقدم کیا ہے کہ اب راہل گاندھی امیٹھی کے علاوہ جنوبی بھارت کے ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔پریس ریلیز میں اس بات کی بھی مثال دی گئی ہے کہ کیسے اندراگاندھی سے لیکر سونیا گاندھی تک نے اتر پردیش کے علاوہ جنوبی بھارت سے بھی جیت حاصل کرکے کانگریس کو پورے ملک سے جوڑا ہے۔وہیں بی جے پی نے راہل کے اس فیصلے کو نقل مکانی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے کہا ‘جب ایک مضبوط چوکیدار ہوتا ہےتو چوروں میں کھلبلی مچ جاتی ہےاور وہ اپنے لیے محفوظ مقام کی تلاش کرتا ہے،اس وقت ایسی ہی امیٹھی میں حالت بنی ہوئی ہے۔’وہیں اسمرتی ایرانی نے بھی ٹویت کرکے اسے راہل کی نقل مکانی قرار دیا ہے اور ‘ہیش ٹیگ بھاگ راہل بھاگ’ کو ٹرینڈ کرا رہی ہیں۔ غورطلب ہے کہ راہل گاندھی اور سمرتی ایرانی کا مقابلہ سخت ہونے والا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *