نئی دہلی: (ملت ٹائمز) طویل انتظار کے بعد کانگریس نے آج کشن گنج سے اپنے ڈاکٹر محمد جاوید کو امیدوار بنانے کا اعلان کردیا ہے. کٹیہار لوک سبھا سیٹ سے طارق انور کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے.
آج کانگریس نے فہرست جاری کی ہے جس میں کشن گنج سے ڈاکٹر محمد جاوید کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ کٹیہار سے طارق انور کو امیدوار بنایا ہے اور پورنیہ سے پپو سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کشن گنج سے تقریباً دو درجن لوگ کانگریس سے ٹکٹ کی دعویداری کررہے تھے. فائنل مرحلے میں مفتی اعجاز ارشد قاسمی. ڈاکٹر جاوید. زاہد الرحمن اور انجینئر اسلم کا نام تھا جس میں سے ڈاکٹر جاوید ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے. وہ گذشتہ چار مرتبہ سے ایم ایل اے ہیں. اختر الایمان کی وجہ سے یہ مقابلہ ان کیلیے بہت سخت ہوگا کیونکہ عوام یکطرفہ طور اختر الایمان کی حمایت کررہی ہے۔