رانچی: (ملت ٹائمز) جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین نے کہا کہ ان کی جماعت نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کو قطعیت دے دی ہے۔
انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس 7 سیٹوں پر، جھارکھنڈ مکتی مورچہ 4، جھارکھنڈ وکاس مورچہ 2 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔حالانکہ یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ راشٹریہ جنتا دل سے بھی اتحاد کرنے کی بھی بات کی جارہی ہے لیکن آر جے ڈی سیٹوں کی تقسیم پر راضی نہیں ہے۔