ماناجارہاہے کہ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کو عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے اور وہاں کی عوام تبدیلی چاہتی ہے
جنگی پور (ملت ٹائمز)
معروف دانشور ڈاکٹر قاسم رسول الیا س نے آج جنگی پورہ لوک سبھا حلقہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ٹکٹ پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے ۔یہ بنگال میں مسلم اکثریتی حلقہ ہے اور تقریبا تمام قابل ذکر پارٹیوں سے وہاں مسلم امیدوار ہی میدان میں ہے ۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا اس حلقہ میں غیر معمولی اثر ورسوخ ہے ۔ 2012 کے ایک ضمنی الیکشن میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کو 40 ہزار سے زائد ووٹ ملے تھے ۔2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس بذات خود یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں ۔
آج 28مارچ کو انہوں نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ بہرامپور ریٹرنگ آفیسر کے یہاں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔اس موقع پر اپنے حامیوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ جنگی پورہ کے ایم پی سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی رہ چکے ہیں ۔دورمرتبہ سے یہاں کے ایم پی ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی یہاں کے فلاح وبہبود پر ترقی نہیں دی ۔ پرنب مکھری جے اور ان کے بیٹے نہ یہاں کوئی توجہ دی اور نہ ہی پارلیمنٹ میں کبھی بھی یہاں کے مسئلے کو پیش کیا ۔انہوں نے کہ جنگی پورہ کی عوام خط افلاس سے نیچے زندگی گزاررہی ہے ۔یہاں غربت ،جہالت سمیت دسیوں کے مسائل ہیں ۔ خواتین متعدد طرح کے امراض سے پریشان ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا شروع سے آپ کے درمیان ہے ۔ آپ کے مسائل حل کرنا اور آپ کی آواز کو ایوان میں اٹھاناہمار ا اولین ایجنڈا ہے ۔اسی مقصد کیلئے ہم یہاں آئے ہیں ۔
واضح رہے کہ جنگی پوری بنگال کی بہت مشور لوک سبھا سیٹ ہے جہاں 75 فیصد سے زائد مسلم ووٹرس ہیں۔کانگریس کے ٹکٹ پر ابھیجیت مکھری جی الیکشن لڑرہے ہیں ۔ٹی ایم سی نے خلیل الرحمن کو یہاںس ے امیدوار بنایا ہے ۔بی جے پی نے محفوظہ خاتون کو میدان میں اتاراہے ۔ ماناجارہاہے کہ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کو عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے اور وہاں کی عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔






