گری راج کے پلیٹ فارم پر مسکراتی نظر آئی مظفر پور شیلٹر ہوم کی ملزمہ منجو ورما




بی جے پی کے شعلہ بیان رہنما اور بہار کے بیگوسرائے حلقہ انتخاب سے امیدوار گری راج سنگھ ایک مرتبہ پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز ان کے پلیٹ فارم پر بہار کی سابق وزیر منجو ورما نظر آئیں۔ منجو ورما پر مظفر پور شیلٹر ہوم عصمت دری معاملہ سے وابستہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ جیل میں تھیں، فی الحال وہ ضمانت پر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *