راہل گاندھی امیٹھی کے علاوہ ایک اور لوک سبھا حلقہ سے لڑرہے ہیں انتخاب۔ شکست کا خوف یا کچھ اور ؟

نئی دہلی (ایم این این )
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس مرتبہ دو لوک سبھا سیٹوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اب وہ اپنی موجودہ سیٹ امیٹھی کے ساتھ ساتھ کیرالا کی وائیناڈ لوک سبھا سیٹ سے بھی چناولڑیں گے۔ کانگریس صدر کا ایسا کرنے کے پیچھے یہ پیغام دینا ہے کہ کانگریس جنوبی اور شمالی ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے سال 2004 سے راہل گاندھی امیٹھی کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات کانگریس صدر کی حیثیت سے لڑیں گے۔ امیٹھی سے ان کے خلاف بی جے پی کی اسمرتی ایرانی چناو لڑ رہی ہیں۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کے اعلان کے بعد امیٹھی اور ملک کے دیگر حصوں میں ایک سوال یہ پوچھا جا رہا تھا کہ دو سیٹوں سے چناولڑنے کے فیصلہ کے بعد کیا امیٹھی کے عوام راہل گاندھی کی حمایت کریں گے۔ لیکن امیٹھی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امیٹھی کے عوام راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کو ووٹ دیں گے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے عوام راہل گاندھی کے خاندان کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں اور وہاں کے لوگ اسمرتی ایرانی کو باہری امیدوار سمجھتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا صاف کہنا ہے کہ ’بیٹے کو ہی جتائیں گے‘۔
دوسری طرف اسمرتی ایرانی کی بھی اس سیٹ پر خصوصی توجہ ہے اور مسلسل ہارنے کے باوجود بی جے پی اسے یہاں لڑنے کیلئے ٹکٹ دے رہی ہے ۔ گذشتہ پانچ سالوں کے میں اس نے متعدد مرتبہ یہاں کا دورہ بھی کاہے ۔

SHARE