کنہیا کمار کے قافلے پر حملہ، ملزمان کی تحقیقات جاری

گری راج کے پاس عوامی مدعے نہیں ہیں، شکست یقینی دیکھ کرغنڈے استعمال کررہے ہیں
کنہیارکمارکابراہِ راست الزام،جمہوریت کاقتل قراردیا،بی جے پی لیڈرکے ساتھ سیلفی کاالزام
بیگوسرائے(آئی این ایس انڈیا )
بہار کے بیگو سرائے میں سی پی آئی امیدوار کنہیا کمارکے قافلے پر حملہ ہواہے۔ آج صبح کنہیا انتخابی تشہیر کے لیے جا رہے تھے اسی وقت کچھ غیر سماجی عناصر نے سڑک کو جام کر دیاتھا۔ جب کنہیا کے حامی جام کھلوانے کے لیے گئے تو وہ ان کے ساتھ الجھ گئے۔کنہیاکمارنے اس کے لیے براہ راست بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔کنہیا کا کہنا ہے کہ گری راج اپنی ہار یقینی دیکھ کر حملے کروا رہے ہیں۔اس معاملے میں پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہوتے ہی ان پر ایف آئی آر کے عمل کو شروع کیا جائے گا۔کنہیا کمار نے سیدھے سیدھے گری راج سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ وہ ہار مان چکے ہیں۔گری راج سنگھ کو خوف ہے کہ کنہیا جیت جائے گا،لہٰذا اب گری راج سنگھ جمہوریت کا قتل کرتے ہوئے اپنے غنڈوں کی طرف سے حملوں جیسے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔کنہیا کمار نے سیدھے سیدھے اسے سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو ہماری سیکورٹی ہٹا لی گئی اور بعد میں آج روڈ شو کے دوران گری راج سنگھ کے غنڈوں نے ہمارے قافلے پر حملہ کیا اور روڈ شو کے دوران رکاوٹ پہنچائی۔کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ ویڈیو کلپ دیکھیں تو اس واقعہ کے دوران وہی لوگ ہیں جو گری راج سنگھ کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں اور ان کے لیے انتخابی مہم ہیں۔کنہیا کمار نے کہا کہ گری راج سنگھ کے پاس عوام کے لیے کوئی مسئلہ نہیں بچا ہے اور بغیر مسائل کے وہ جب عوام کے درمیان جا رہے ہیں تو انہیں ذلیل ہوناپڑ رہاہے۔اسی فرسٹرےشن میں گری راج سنگھ کے حکم پر ان کے غنڈے ایسے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔دراصل آج پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق کنہیا کا روڈ شو تھا اور صبح 8:00 بجے سے ہی اپنے حامیوں کے ساتھ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جب لوہیاشہرپہنچے تھے۔ اس دوران کچھ غیر سماجی عناصر کی طرف سے پہلے ہی سڑک کو جام کیا گیا تھا اور جب کنہیا کے حامی جام ہٹانے کے لیے کہنے گئے تو وہ لوگ ان سے الجھ گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو کلپ کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوتے ہی ان پر ایف آئی آر کے عمل کوشروع کر دیا جائے گا۔