پرینکا گاندھی کا بھائی راہل کے نام ایک جذباتی پیغام ” میرا بھائی میرا سب سے اچھا دوست “
کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی نے نامزدگی داخل کردی ہے۔ نامزدگی بھرنے کے بعد راہل گاندھی نے روڈ شو بھی کیا۔ اس دوران ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود رہیں۔ اسی درمیان پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر بھائی کیلئے جذباتی پیغام لکھا۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی کو سچا دوست بتایا ہے۔
پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کے کیرالہ وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ زدگی بھرنے کے دوران کی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “میرابھائی، میرا سب سے سچادوست ہے۔ ابھی تک میں جن لوگوں کوجانتی ہوں ان میں سے وہ سب سے زیادہ بہادر ہیں۔ وائناڈ اس کادھیان رکھنا۔ وہ آپ کو کبھی جھکنے نہیں دے گا “۔
My brother, my truest friend, and by far the most courageous man I know. Take care of him Wayanad, he wont let you down. pic.twitter.com/80CxHlP24T
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) April 4, 2019
راہل گاندھی نے نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ میرا کیرالہ سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ صرف اس پیغام کو آگے بڑھانا ہے جس سے بی جے پی اور آرایس ایس کو پتہ چلا کہ مشرق سے لیکر مغرب تک اور شمال سے لیکر جنوب تک ہندستان ایک ملک ہے۔