اُردو جرنلزم کورس پٹنہ یونیور سٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع




پٹنہ: شعبٔہ اردو ،پٹنہ یونیورسٹی میں چلنے والے یک سالہ پروفیشنل کورس پی جی ڈپلوما اِن اردو جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن میں داخلے کے لئے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لئے یہ اہم خبر ہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کی درخواست پہ داخلے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ پانچ جولائی مقرر کی ہے،اس لئے جو طلبہ اب تک کسی وجہ سے داخلہ نہیں لے سکے ہیں وہ فوری طورپر شعبے سے رابطہ قائم کریں۔یہ اطلاع کورس کوآرڈنیٹر اور شعبے کے استاد ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *