کنشک کٹاریا نے یو پی ایس سی امتحان 2018 کو پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اکشت جین نے دوسرا جبکہ جنید احمد نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
یونین پبلک سروس کمیشن 2018 کے حتمی نتائج آج جاری کر دئے گئے ہیں۔ کنشک کٹاریا نے یو پی ایس سی امتحان 2018 کو پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اکشت جین نے دوسرا جبکہ جنید احمد نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کنشک کٹاریا اور اکشت جین کا تعلق صوبہ راجستھان سے ہے، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ معلومات شیئر کی۔ تیسرا مقام حاصل کرنے والے جنید احمد کا تعلق اتر پردیش کے نگینہ بجنور سے ہے۔
سرشٹی جینت دیشمکھ نے خاتون زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، فہرست میں ان کا مقام پانچواں ہے، جبکہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقہ دنتے واڑا کی رہنے والی نمرتا جین کو 12ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
امیدوار اپنا نتیجہ www.upsc.gov.in پر کلک کرکے جان سکتے ہیں۔
Kanishak Kataria, AIR 1 in #UPSC final exam: It's a very surprising moment. I never expected to get the 1st rank. I thank my parents, sister & my girlfriend for the help & moral support. People will expect me to be a good administrator & that's exactly my intention. #Rajasthan pic.twitter.com/IBwhW8TJUs
— ANI (@ANI) April 5, 2019
اس مرتبہ حتمی نتیجہ میں 759 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے، جن میں سے 361 امیدوار جنرل کیٹیگری، 209 او بی سی، 128 ایس سی اور 61 ایس ٹی سے وابستہ ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پرسنل انٹرویو ایگزام کے لئے 4 فروری سے شروع کیا گیا تھا۔
تیسرا مقام حاصل کرنے والے جنید احمد کا تعلق اتر پردیش کے بجنور ضلع سے ہیں۔ انہوں نے امتحان میں جعفرافیہ کو اپنے اہم موضوع کے طور پر انتخاب کیا تھا۔ جنید اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں۔ نگینہ کے ایک پسماندہ علاقہ کے رہائشی جنید نے 2013 میں اس امتحان کے لئے تیاری شروع کی تھی۔
ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنید احمد نے کہا، ’’سبھی جانتے ہیں یہ یو پی ایس سی امتحان کافی سخت امتحان ہے۔ میرے والدین نے مجھے اس کی تیاری کے لئے راغب کیا اور ہر ایک نشیب و فراض میں میں میرا ساتھ دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی ایک ایسا امتحان ہے جس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ نے کسی بڑے اور نامی گرامی اسکول یا کالج سے ہی تعلیم حاصل کی ہو، آپ کہیں سے بھی پڑھے ہوں اگر توجہ سے تیاری کی جائے تو کامیانی ضرور حاصل ہوتی ہے۔
Madhya Pradesh: Family of Srushti Jayant Deshmukh, all India rank 5 and topper among women candidates in #UPSC final exam, celebrate at their residence in Bhopal. This was her first attempt at taking the exam. She says, "It was my childhood dream." pic.twitter.com/z6iKGTsGF0
— ANI (@ANI) April 5, 2019
جنید نے کہا، ممبئی حج ہاؤس اور جامعہ کے کوچنگ سینٹر سے انہیں کافی مدد ملی جو مسلم امیدواروں کی تیاری میں خاصہ تعاون دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اداروں ان طالب علموں کے لئے مشعل راہ کی طرح ہیں جو وسائل کی کمی کے سبب تیاری نہیں کر پاتے۔
یو پی ایس سی میں کامیاب سر فہرست 10 امیدوار:
کنشک کٹاریا
اکشت جین
جنید احمد
شریانش کامت
شرٹی جینت دیشمکھ
شبھم گپتا
کرناوتی ورون ریڈی
ویشالی سنگھ
گنجن دویویدی
تنمے وششٹھ
Heartiest congratulations to #Rajasthan's Kanishak Kataria who has topped the #UPSC civil services examination and Akshat Jain who has secured second position. It's a great achievement and a chance to give your best to society.#UPSCResults
— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) April 5, 2019
اول مقام حاصل کرنے والے کنشک کٹاریا کا تعلق راجستھان سے ہے اور انہوں نے آئی آئی ٹی بامبے سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ ایس سی کٹیگری سے آتے ہیں۔ انہوں نے اس امتحان میں ریاضی کا انتخاب کیا تھا، جوکہ ان کا پسندیدہ ترین سبجیکٹ ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ امتحان ملک میں افسرشاہی کے اعلی ترین عہدوں کے لئے کرایا جاتا ہے۔ سول سروسز امتحان کے ذریعے ہی ملک میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس)، انڈین پولس سروس (آئی پی ایس)، انڈین فارین سروس (آئی ایف ایس)، انڈین ریوینیو سروس (آئی آر ایس)، انڈین انجینئرنگ سروس (آئی ای ایس) اور انڈین روڈ ٹریفک سروس (آئی آر ٹی ایس) کے لئے افسر چنے جاتے ہیں۔
(قومی آواز)