کیرالہ کی پہلی قبائلی خاتون بنیں آئی اے ایس ، راہل گاندھی نے شری دھنیہ سریش کو دی مبارکباد




 کیرالہ کی پہلی قبائلی خاتون آئی اے ایس بننے کا سہرا شری دھنیہ سریش کے سر بندھ گیا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس حصولیابی کے لیے انھیں ٹوئٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وائناڈ کی شری دھنیہ سریش کیرالہ کی پہلی قبائلی لڑکی ہیں جنھیں سول سروس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شری دھنیہ کی سخت محنت اور خودسپردگی نے ان کے خواب کو سچ کرنے میں مدد کی ہے۔ میں شری دھنیہ اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنے چنے ہوئے کیریر میں ان کی شاندار کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *