یوگی کا مسلم لیگ کو وائرس بتائے جانے پر ناراض انڈین یونین مسلم لیگ یوگی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے پہنچا الیکشن کمیشن کے دفتر 

انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک نمائندہ وفد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف شکایت کرنے کے لیے انتخابی کمیشن پہنچا ہے۔ دراصل یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں ’ مسلم لیگ ‘ کو وائرس قرار دیا تھا جس سے ناراض انڈین یونین مسلم لیگ کا وفد انتخابی کمیشن کے پاس پہنچا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔