کشن گنج سے قطر تک پتنگ کی اڑان ۔ دوحہ میں سیمانچل کے لوگوں نے اختر الایمان کی حمایت میں نکالی ریلی

معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ۔ معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع سمیت متعدد علماءاپنی اس خواہش کااظہار بھی کرچکے ہیں کہ اختر لایمان کا پارلمینٹ میں پہونچنا ضروری ہے
دوحہ کشن گنج (ملت ٹائمز)
کشن گنج لوک سبھا سیٹ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اختر الایمان کی حمایت روز بڑھتی جارہی ہے ۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں ،اہم شخصیات اور قومی وملی قائدین کے علاوہ بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی بھی ان کی حمایت میں آگئے ہیں اور انہیں وہ پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کوشش قطر میں مقیم سیمانچل کے شہری کررہے ہیں ۔ ملت ٹائمز کے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق جس طرح ہندوستان کے متعدد شہروں میں مقیم کشن گنج اور سیمانچل کے لوگ اختر الایمان کیلئے شب روز کام کررہے ہیں اور ان کیلئے مہم چلارہے ہیں اسی طرح اب بیرون ممالک میں بھی یہ مہم چل پڑی ہے اور اس کی نظیر دوحہ قطر میں دیکھنے کوملی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں قطرکی راجدھانی دوحہ اور دیگر شہروں میں شہاب انور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کشن گنج کے لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے اختر لایمان کی حمایت کی اپیل کی۔قطر میں تقریبا 300 کشن گنج کے باشندے ملازمت اور روزگار سے وابستہ ہیں ۔ سبھی نے اختر الایمان کی پرزور حمایت کی اور کہاکہ ہم اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو مسلسل فون کرکے اختر لایمان کوو ووٹ دینے کیلئے کہ رہے ہیں ۔سیمانچل کی ترقی اور کشن گنج کے فلاح وبہبود کیلئے اختر لایمان سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتاہے ۔ ان نوجوانوں کا یہ بھی کہناتھاکہ اب تک ہم پارلیمنٹ میں صرف ایک اویسی پر فخر کرتے تھے لیکن اب ان کی طرح ایک اور ایم پی ہمیں پارلیمنٹ میں نظر آئے گا اور یہ ہم سیمانچل والوں کیلئے باعث فخر ہوگا کہ وہاں بھی کوئی ببیاک اور عظیم لیڈر ہے ۔ دوحہ قطر میں مقیم کشن گنج کے نوجوانوں نے اختر الایمان کو ایماندار اور بیباک لیڈر بتاتے ہوئے کہاکہ جب وہ ایم ایل اے تھے بہت کام کرتے تھے اور جس حلقے سے بھی وہ ایم ایل اے رہے وہاں انہوں نے بے مثال کام کیا ۔ہم لوگوں کو سڑکیں ملی ،دیگر سہولیات میسر ہوئی ۔اختر لایمان متعدد خوبیوں کے حامل اور ملک وملت کے بہی خواہ ہیں ۔ اس موقع پر کشن گنج کے نوجوانوں نے دوحہ میں ایک ریلی بھی نکالی ۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1401068063368642&set=pcb.1401068240035291&type=3&theater

واضح رہے کہ کشن گنج میں اختر لایمان کو چوطرفہ اور تمام طبقے کی حمایت حاصل ہے ۔ کشن گنج سمیت پورے ملک میں اب اس بات پر بحث ہورہی ہے کہ اختر لایمان کتنے ووٹوں سے جیت حاصل کریں گے کیوں کہ جیت ان کی یقینی بتائی جارہی ہے ۔ مقامی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی مانناہے کہ اب ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہ گیاہے تھوڑا بہت جے ڈی یو کے امیدوار محمود اشرف سے مقابلہ ہوسکتاہے لیکن وہ بھی زیادہ نہیں کیوں کہ اوبی سی سمیت غیر مسلم ووٹرس بھی اختر لایمان کے ساتھ آگئے ہیں ۔کانگریس کے امیدوار محمد جاوید مقابلے سے باہر بتائے جارہے ہیں ۔
معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ۔ معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع سمیت متعدد علماءاپنی اس خواہش کااظہار بھی کرچکے ہیں کہ اختر لایمان کا پارلمینٹ میں پہونچنا ضروری ہے ۔اویسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کرکے لکھاتھاکہ انشاءاللہ اس مرتبہ پارلیمنٹ میں ساتھ چلیں گے ۔