جامعہ فاطمۃ الزہراء کی طالبات نے میٹرک امتحان میں ایک بار پھر لہرایا کامیابی کا پرچم ! 




طالبات کی کامیابی دراصل جامعہ اور ناظم جامعہ کی کامیابی ہے: مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی

مدھوبنی: (پریس ریلیز) شمالی بہار میں بنات حواکو دینی و عصری تعلیم سےہم آہنگ کرنے کے لیے قائم مثالی ادارہ ٘“جامعہ فاطمۃ الزہراء ”ململ مدھوبنی کی طالبات نے گزشتہ کی طرح ایک بار پھر بہار بورڈ کے میٹرک امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارہ اور اپنے متعلقیں کا نام روشن کرکے یہ ثابت کردکھایا کہ جامعہ فامعہ فاطمۃ الزہراء ململ دینی و عصری علوم کا مثالی ادارہ ہے، او ر لوگوں کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کردیا کہ جامعہ نے بہت ہی مختصر عر صے میں دینی تعلیم کےساتھ ساتھ عصری علوم کےئ میدان میں اپنی فتحیابی کاپرچم لہرانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

سال رواں بہار بورڈ کے دسویں کے امتحان میں پندرہ طالبات جامعہ نے شرکت کی اور سب کی سب اعلی نمبرات سے کامیاب ہوئیں ۔

گزشتہ تین سالوں سے جامعہ کی طالبات دسویں کے امتحان میں شرکت کررہی ہیں اور الحمد للہ تینوں سالوں کے نتائج حوصلہ بخش رہے ہیں، اور امسال کا رزلٹ گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں بہت ہی عمدہ رہا ، یہ بھی ملحوظ رہے کہ جامعہ کی بچیاں جہاں بخاری ، مسلم، تزمذی، ابن ماجہ وغیرہ کی متداول کتابوں کا امتحان دیتی ہیں وہیں بہاربورڈ کے دسویں کے امتحان میں بھی ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیتی ہیں اور اپنی محنتوں ، جد و جہد اور رات دن ایک کرنے کے نتیجے میں جامعہ کا سربلند کرتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ مطولات کی تعلیم کےساتھ میٹرک کے امتحان میں فرسٹ ڈویزن سے پاس ہونا قابل تحسین کانامہ ہے ۔

امتحان کے نتائج دیکھ کر ناظم جامعہ مولانا فاتح اقبال ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ”بچیوں کی یہ کامیابی یقیناجامعہ فاطمۃ الزہراء ململ کے تمام استاتذہ اور مخلصین کی دعاؤں کا طفیل ہے، میں اپنی طرف سے اور جامعہ کی طرف سے تما م اساتذہ و مخلصین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اس موقع پر جامعہ کے بانی و سرپرست مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی نے تمام کامیاب او راقبال مند طالبات کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ”ہماری طالبات نے یہ ثابت کر دکھا یا کہ جامعہ نے دینی و عصری میدان میں اپنا قدم مضبوطی سے جمالیا ہے،“ بچیوں کی کامیابی دراصل جامعہ کی کامیابی ہے، انہوں نے اس کامیابی کو ناظم جامعہ مولانا فاتح اقبال ندوی کی مساعی جمیلہ قرار دیتے ہوئے انہیں بھی مبارک باد دی ۔

اس موقع پر نائب مہتمم مولانا مکین احمد رحمانی نے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے طالبات کو مبارک باد اور دعائیں دیں، جامعہ کی صدر معلمہ نے بھی کامیابی کے پرچم لہرانے والی تمام طالبات کو مبارکباددی اور آگے بڑھتے رہنے کی دعائیں دیں۔

جامعہ کے شیخ الحدیث اور دیگر اساتذہ نے بھی بچیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےمسرت کا اظہار کیا ،اور جامعہ کے ناظم مولانا فاتح اقبال کی مدبرانہ صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے ان کی محنتوں کو سراہا ، او ر طالبات کی کامیابی کو جامعہ اور ناظم جامعہ اور صدر معلمہ کی کامیابی قراردیا ۔

امتحان میں فرسٹ ڈویزن سے پاس ہونے والی طالبا ت یہ ہیں، اقرا نسیم، عنابی ثمن ، بشری منصور ، وحیدہ رحمان، شبانہ خاتون، نزہا جبین، اور خوشبودہ پروین،اور سیکنڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے طالبات ،من تشاء ناز فاطمہ، رمانہ صدف، فرحین بشری، فرزانہ ناز، ماہرہ تسنیم، ماجدہ خاتون، رحمت النساء او ر عزرا سحر ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *