رافیل پر عدالت کا فیصلہ: اپوزیشن کو سچ سامنے آنے کا یقین

نئی دہلی 10اپریل ( آئی این ایس انڈیا )
رافیل سودے سے متعلق کچھ نئے دستاویزات کو بنیاد بنائے جانے پر مرکز کے اعتراض کو سپریم کورٹ کی طرف سے ٹھکرائے جانے کے بعد بدھ کو اپوزیشن پارٹیوں نے جم کر مود ی کی مرکزی سرکار پر نشانہ لگایا اور کہا کہ اب رافیل سودے کا سچ سامنے آکر رہے گا ۔کانگریس نے نریندر مودی پر شدید حملہ بولا اور دعوی کیا ہے کہ ’رافیل کی چوری‘ کا سچ سامنے آ گیا ہے اور ’چوکیدار‘ کو سزا ضرور ملے گی۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے عدالت کے بدھ کے حکم کو انصاف کی سمت میں پہلا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے میں انصاف مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تحقیقات سے ہوگا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ رافیل کی چوری کی پرتیں کھلتی جا رہی ہیں۔ مودی کے جھوٹ کا قلعہ منہدم ہو گیا۔ عدالت کے بنیادی فیصلے نے مودی کے چہرے سے جھوٹ کے نقاب کو اٹھادیا ہے ۔ لیفٹ سی پی ایم اور سی پی آئی نے بھی عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی سلامتی سے جو معاہدے کئے ہیں اس کا سچ اب سامنے آئے گا۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بدھ کو کہاکہ مودی حکومت نے ملک کے اہم دفاعی سودے میں بدعنوانی کرکے ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ کیا۔ اب عدالتی تحقیق سے سچ سامنے آئے گا۔ سرجےوالا نے دعوی کیا کہ پہلے کیگ رپورٹ کے نام پر سپریم کورٹ کو گمراہ کیا۔ پھر قومی سلامتی کے نام پر سچ چھپانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ عدالت سے یہ بھی چھپایا کی ہوائی جہاز کے لئے قیمت کا تعین براہ راست وزیر اعظم کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی چھپایا گیا کہ مودی حکومت نے خاموشی سے بدعنوانی سے منسلک شرائط کو ہٹا دیا۔ حقیقت ظاہر ہوگئی ہے ۔ جب عدالت نے کہا کہ مودی آپ بدعنوانی کے ثبوتوں کو سرکاری رازداری کا حوالہ دے کر نہیں چھپا سکتے۔ سرجےوالا نے ٹویٹ کر کہا کہ رافیل گھوٹالے کی تہوں ایک ایک کرکے کھل رہی ہیں۔ اب کوئی رازداری کا قانون نہیں ہے’ جس کے پیچھے آپ چھپ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قانونی اصول کو برقرار رکھا ہے۔ پریشان مودی نے رافیل کی بدعنوانی کا انکشاف کرنے والے آزاد صحافیوں کے خلاف سرکاری رازداری قانون لگانے کی دھمکی دی۔ پی ایم فکر نہ کریں اب انکوائری ہونے جا رہی ہے چاہے آپ چاہیں یا نہیں چاہیں۔ یچوری نے کہا کہ اس معاملے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم نہ کرکے اور کیگ سے رافےل کی قیمت چھپا کر مودی حکومت نے پہلے ملک کو گمراہ کیا ،پھر سپریم کورٹ میں سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔انہوں نے مودی حکومت پر اس معاملے میں عدالت

SHARE