دلت فیملی کو پولنگ افسران ووٹ ڈالنے سے روک دیا

مظفر نگر (ایم این این )
لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں لوگوں کی زبردست بھیڑ پولنگ مراکز پر نظر آ رہی ہے لیکن اس درمیان اترپردیش کے کیرانہ سے ایک دلت فیملی کو ووٹ نہیں ڈالنے دینے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ معاملہ کیرانہ کے شیاملی نئی بازار کا ہے جہاں بوتھ نمبر 40 پر ایک ووٹر کو دلت ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ بوتھ کے باہر ایک رپورٹر اس دلت فیملی سے پوچھتا ہے کہ آخر معاملہ کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں دلت فیملی کا ایک رکن بتاتا ہے کہ انھیں ووٹنگ کرنے سے اس لیے منع کر دیا گیا کیونکہ وہ دلت ہے۔ اپنی بات کہتے ہوئے دلت شخص کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔ اس نے روتے ہوئے کہا کہ ”پولنگ افسران کا کہنا ہے کہ دلتوں کی ووٹ نہیں پڑے گی۔“ اس شخص کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی اور اسے بھی ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/603753696767909/

SHARE