اتر پردیش میں 63.39 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابت 2019 کے پہلے مرحلہ کے تحت اتر پردیش میں مجموعی طور پر 63.69 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔ سہارنپور میں 70.68، کیرانہ میں 62.10، مظفر نگر میں 66.66، بجنور میں 63، باغپت میں 63.9، غازی آباد میں 57.60 اور گوتم بدھ نگر میں 60.15 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

واضح رہے کہ غازی آباد اور گوتم بدھ نگر بی جے پی کے دو وزرا جنرل وی کے سنگھ اور مہیش شرما کے حلقہ انتخابت ہیں۔ ان دونوں سیٹوں پر کم پولنگ سے ظاہر ہے کہ بی جے پی سے لوگوں کی توجہ ہٹ گئی ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں