بیرسٹر اسدالدین اویسی پہونچے کشن گنج ۔ایئر پورٹ پر کارکنان نے پر جوش خیر مقدم کیا

کشن گنج(ملت ٹائمز)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی آج کشن گنج پہونچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے امیدوار اختر الایمان کی حمایت میں متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ووٹ مانگیں گے ۔
ملت ٹائمز کے مطابق بیرسٹر اسدالدین اویسی بذریعہ فلائٹ آج تین بجے باگ ڈوگڑا ایئر پورٹ پر پہونچے جہاں ایم آئی ایم کے کارکنان نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔ آج 12 تاریخ کو بیرسٹر اسدالدین اویسی پارٹی کارکنان سے ملاقات کرکے زمینی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور کل 13 اپریل سے وہ عوامی ریلیوں میں شرکت کریں گے اور 16 اپریل تک ان کی ریلی ہوگی ۔
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی پہلی ریلی پوٹھیا کے کربلا میدان میں صبح دس بجے ہوگی جہاں وہ عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ کشن گنج لوک سبھا سیٹ پر ایم آئی ایم کے ٹکٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں اختر لایمان کی حمایت مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ جے ڈی یو اور کانگریس کے متعدد کارکنان بھی استعفی دیکر ایم آئی ایم میں شامل ہوگئے ہیں اور ہر گھرتک ایم آئی ایم کی آواز پہونچ گئی ہے ۔ دہلی ،ممبئی ،ہریانہ ،بنگلور سمیت متعدد شہروں سے بھی بڑی تعداد میں کشن گنج کے باشند ے اختر الایمان کو ووٹ دینے کیلئے وہاں پہونچ رہے ہیں ۔مانا جارہاہے کہ اختر الایمان کا مقابلہ جے ڈی یو امیدوارامیدوار محمود اشرف سے ہوگا اور کانگریس امیدوار ڈاکٹر جاوید منظرنامہ سے بالکلیہ غائب ہیں ۔

https://www.facebook.com/AkhtarulImanAIMIMbihar/photos/a.1040918332609408/2497849763582917/?type=3&theater