ختم نہیں ہوئی ہیں’آپ۔ کانگریس ‘اتحاد کی امیدیں

اروند کیجریوال نے کہا، نریندر مودی اور امت شاہ کو شکست دینے کے لیے کچھ بھی کریںگے
نئی دہلی ،14اپریل (آئی این ایس انڈیا)
لوک سبھا انتخابات کو لے کر دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کر ابھی امیدیںختم نہیں ہوئی ہیں۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کو شکست دینے کے لیے کچھ بھی کریںگے۔ بتا دیں کبھی اتحاد ہونے اور کبھی نہیں ہونے کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اتحاد کی وکالت کی ہے۔دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی لیڈر منیش سسودیا نے کہاکہ بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں کانگریس سے اتحاد کرنے کی ہفتہ کو دوبارہ پیشکش تھی۔پارٹی نے حالانکہ اس بار اتحاد کے فارمولے سے پنجاب کی مانگ کو ہٹا لیا ہے۔سسودیا نے کہا تھاکہ مودی اور شاہ کی جوڑی ملک کے لئے خطرناک ہے۔اسے روکنے کے لئے آپ تمام بی جے پی مخالف تنظیموں کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔اب بھی وقت ہے، اگر کانگریس چاہے تو مودی اور شاہ کی جوڑی کو 18 سیٹوں (ہریانہ، دہلی اور چندی گڑھ) پر شکست دی جا سکتی ہے۔یہ کانگریس کو طے کرنا ہے کہ اس کی ترجیح مودی اور شاہ کی جوڑی کو ہرانا ہے یا زیادہ سیٹوں پر لڑنے کا ریکارڈ بنانے کی ہے۔ غور طلب ہے کہ آپ نے ابھی تک پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی 33 سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات کر رہی تھی۔بتا دیں عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو ہریانہ میں جن نائک جنتا پارٹی (ججپا) کے ساتھ اتحاد کا رسمی اعلان کیا تھا جبکہ کانگریس نے صرف دہلی میں آپ کے ساتھ اتحادکرنے کی مجبوری کو واضح کر دیا تھا۔اس کے بعد سسودیا نے اتحاد کو لے کر آپ کے رخ کو واضح کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی پارٹی ملک کے لیے خطرہ بن چکی شاہ مودی کی جوڑی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے کانگریس سمیت دیگر بی جے پی مخالف جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کو تیار ہے۔

SHARE