ای وی ایم کو لے کر اپوزیشن متحد چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں تقریباََ 20 جماعتوں نے 50 فیصد VVPAT ملان کا مطالبہ کیا

نئی دہلی ،14اپریل (آئی این ایس انڈیا)
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کو لے کر اپوزیشن نے متحد ہوکر حملہ کیا ہے اور بیلٹ پیپر کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کے دو دن بعد اتوار کو تقریباً 20 جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ای وی ایم میں خرابی کو لے کر ملاقات کی اور کہا کہ کم از کم 50 فیصد پولنگ پرچیوں کا ملان وی ایم سے کرائے جانے کی مانگ کو لے کر وہ سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔ حالانکہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن سے بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرائے جانے کی مانگ کی تھی، مگر لوک سبھا انتخابات جاری ہے اور اتنے کم وقت میں اس کا انتظام نہیں کیا جا سکتا ہے اسے دیکھتے ہوئے اپوزیشن نے کہا کہ اس الیکشن میں کم از کم 50 فیصد پولنگ پرچیوںکے ملان کرنے کا بندوبست ہو۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہم ای وی ایم کے بارے میں شک کواٹھا رہے ہیں۔ووٹر کا اعتماد صرف پیپر ٹرائل مشینوں کے ذریعے ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔یہاں تک کہ جرمنی جیسا ملک بھی پیپر بیلٹ کا استعمال کرتا ہے۔نیدرلینڈ میں بھی اب بیلیٹ پیپر ہی سے انتخابات ہو رہے ہیں۔وہیں کانگریس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ای وی ایم میں خرابی کے معاملے کے حل کے لئے الیکشن کمیشن زیادہ کوشش کر رہا ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ہم 21 پارٹیوں کی رائے رکھ رہے ہیں۔ پھر سے سپریم کورٹ جائیں گے۔انتخابات کے عمل پر بار بار سوال اٹھے ہیں۔کمیشن اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔فرسٹ فیز میں بٹن کسی اور پر دبتا تھا تو ووٹ کسی اور کو جاتا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کورٹ نے ہماری دلیل مانی ہے۔انتخابات کے اعتماد کے لئے ہم سپریم کورٹ سے کہیں گے کہ 50 فیصد وی وی پی اے ٹی کی گنتی ہو۔پہلے جب ہاتھ سے گنتی گنتے تھے تو پانچ دن نہیں لگتے تھے۔ہم ملک بھر میں مہم بھی چلائیںگے۔ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور ای وی ایم میں خرابی کے معاملے پر ملک گیر مہم چلائیں گے۔چندرابابو نائیڈونے کہا کہ دنیا میں 191 ممالک میں صرف 18 ممالک میں وی ایم سے ووٹنگ ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن عدالت میں غلط بول رہا ہے۔ایک اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے لگے گا۔میں ہار کی وجہ سے الزام نہیں لگا رہا ہوں۔میں سو فیصد الیکشن جیت رہا ہوں۔ہم لوگ عرضی دائر کریں گے۔الیکشن کمیشن منصفانہ طریقے سے کیوں نہیں کام کر رہا ہے۔کپل سبل نے کہا کہ ہمیں ووٹر پر یقین ہے لیکن مشین پر نہیں۔الیکشن کمیشن وی وی پےٹ کا مطالبے کو کیوں نظر انداز کر رہا ہے۔170 فیصد ووٹر چاہتے ہیں کہ وی وی پی اے ٹی سے ووٹنگ ہو۔ہمیں 24 گھنٹے کے لئے مشین دیں ہم

SHARE