مودی کے ہیلی کاپٹر سے سیاہ باکس اتارے گئے ،الیکشن کمیشن جانچ کرے:کانگریس

نئی دہلی ،14اپریل (آئی این ایس انڈیا)
کانگریس نے سیاہ ڈبے کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی کو گھیرا ہے۔کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کرکے پوچھا ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے باکس میں کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ویڈیوپر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بوکھلاہٹ میں ویڈیو جاری کیاہے۔کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دے رہے ڈبوں کو وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے اتار کر ایک وین میں رکھاگیا۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ 12 اپریل کوکرناٹک کے چتردرنگ میں وزیر اعظم مودی کے اترنے کے فوراََبعد ایک سیاہ باکس ہیلی کاپٹر سے اتارا گیا۔غور طلب ہے کہ 12 اپریل کو وزیر اعظم کی چتردرنگ میں ریلی پرکانگرےس کا الزام ہے کہ اسی دن وزیر اعظم کی ریلی کے لیے روانگی ہوتے ہی سیاہ باکس اتارا گیا۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس کی جانچ کا مطالبہ کیاہے۔

SHARE