جب دونوں خاندانوں سے آزادی چاہیے تواین سی اورپی ڈی پی کے ساتھ سرکارکیوں بنائی مودی کے بیان پرفاروق-عمر اور محبوبہ کا ٹرپل اٹیک، آئینہ دکھاتے ہوئے نسل پرستی پر جواب دیا

نئی دہلی ،14اپریل (آئی این ایس انڈیا)
جموں وکشمیرکی کٹھوعہ ریلی میں نسل پرستی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازعہ بیان پرتین بڑے رہنماو¿ں عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے ٹرپل اٹیک کیاہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے ٹویٹر کے ذریعے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا”مودی جی کہتے ہیں، ہم ان دونوں سیاسی خاندانوں(عبداللہ اور مفتی خاندان) سے جموں و کشمیر کو چھٹکارا دلاتے ہیں۔ لیکن سال 2014 میں بی جے پی نے مفتی خاندان کے ایک نہیں،بلکہ 2 ارکان کوجموں و کشمیر کا وزیراعلیٰ بنوایا۔ ابھی 2019 میں مودی کہہ رہے ہیں،ہمیں ان دونوں سیاسی خاندانوں سے جموں و کشمیر چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ایک اور جملہ مودی جی کا“! سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اگلے ٹویٹس میں پی ایم مودی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید کی تصویر پوسٹ کی، جس میں پی ایم مودی مفتی محمد سعید کو گلے لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔عمرعبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا”مودی جی جو کہتے ہیں اس پر کتنا یقین رکھتے ہیں۔ وہ ان خاندانوں میں سے ایک کے ساتھ اتحاد کرکے کتنا خوش دکھائی دے رہے ہیں، جس میں وہ جموں و کشمیر کی سیاست سے چھٹکاراپانا چاہتا ہے۔وہیں عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کٹھوعہ میں پی ایم مودی کی تقریر پر تیز الفاظ میں جواب دیا اور انہوں نے کہا ہے کہ مودی صرف جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔ 2014 میں انہوں نے عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کیے۔ 5 سال میں 10کروڑ ملازمتوں اور ہر ایک اکاو¿نٹ میں 15 لاکھ روپے کے وعدے کا کیا ہوا؟ پی ایم مودی کے عبداللہ خاندان کے حملے پرانہوں نے کہاہے کہ یہ عبداللہ ہی تھے جو کشمیری کو بھارت کے ساتھ لائے ورنہ پاکستان کامتبادل ہمارے ساتھ کھلا تھا۔بتا دیں کہ فاروق عبداللہ سرینگر پارلیمانی سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس سیٹ پر18 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں ایک ریلی میں ان کے تبصرے کو لے کر اتوار کو نشانہ لگایا اور کہا کہ بی جے پی مسلمانوں اور اقلیتوں کو خارج کرنے کے اپنے تباہ کن ایجنڈے سے ملک کو تقسیم چاہتی ہے۔پی ڈی پی صدر نے ٹوئٹر پر لکھاکہ کیوں وزیر اعظم انتخابات سے پہلے سیاسی خاندانوں پر حملے کرتے ہیں اور انتخابات کے بعد اتحاد کرنے کے لیے قاصد بھیجتے ہیں؟ 99 میں نیشنل کانفرنس اور 2015 میں پی ڈی پی۔ انہوں نے اس وقت آرٹیکل370 پر اقتدار کو کیوں ترجیح دی ؟

SHARE