بےل ڈانگا / بھگوان گولہ 15 اپریل (آئی این ایس انڈیا)
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کانگریس پر الیکشن جیتنے کے لیے آر ایس ایس کی مدد لینے کا الزام عائد کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ کانگریس، بی جے پی اور لیفٹ کے مہلک اتحاد کو شکست دیں ۔ ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے 2018 میں ناگپور میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام میں سابق صدر پرنب مکھرجی کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آر ایس ایس ان کے بیٹے اور کانگریس امیدوارابھیجت مکھرجی کے لئے انتخابی تشہیر کر رہا ہے۔ انہوں نے مسلم اکثریتی مرشدآباد ضلع کے بےل ڈانگامیں ایک انتخابی ریلی میں کہاکہ بھانو متی کا پٹارہ کھولنے کے لیے مجھے مجبور نہ کریں ۔ کانگریس کے پورے منصوبہ کا انکشاف ہو جائے گا۔