اعظم خان کا بیان قابلِ مذمت، الیکشن کمیشن اور اکھلیش یادوکارروائی کریں: کانگریس

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
کانگریس نے رامپور سے بی جے پی امیدوار جیہ پردا کے خلاف سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاںکے قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو کہا اس پر الیکشن کمیشن اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کو اعظم خان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ :’جیہ پردا پر اعظم خان کے تبصرہ کی معیار پست ترین ہے ۔ ایسا بیان ایک متحرک جمہوریت کے لئے تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن اور اکھلیش یادو اعظم خان کا نوٹس لیں گے اور کارروائی یقینی بنائیں گے۔ سنگھوی نے کہاہے کہ اعظم خان کا بیان قابل مذمت ہے،سیاست میں ان لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو مخالفین کی تنقید کرتے ہوئے جذبات کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔