فتح پور گجرات(ایم این این )
مینکا گاندھی کے بعد گجرات کے فتح پورا سے بی جے پی رکن اسمبلی رمیش کٹارا نے ووٹروں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے بی جے پی کے حق میں ووٹ نہیں دیا تو انھیں کام نہیں ملے گا۔ بی جے پی رکن اسمبلی رمیش کٹارا نے کہا کہ ”کون بی جے پی کو ووٹ دے رہا اور کون کانگریس، اس کا ہم پتہ لگا لیں گے۔ آدھار سمیت سبھی کارڈوں پر فوٹو ہے۔ اگر آپ کے بوتھ سے کم ووٹنگ ہوئی تو ہمیں پتہ چل جائے گا کہ کس نے ووٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد ہم اسے کام نہیں دیں گے۔“
BJP MLA from Fatehpura, Ramesh Katara: You'll see the photo of Jaswant Sinh Bhabhor (BJP candidate from Dahod) & Lotus symbol on the EVM, look for that & press the button. There should not be any room for error as Modi sa'ab has installed cameras this time. #Gujarat (15.04) (1/2) pic.twitter.com/bEKEYRIa4R
— ANI (@ANI) April 16, 2019
بی جے پی رکن اسمبلی اتنے پر ہی خاموش نہیں ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”آپ کو ای وی ایم پر بی جے پی امیدوار جسونت سنگھ بھابھور اور کمل کا نشان نظر آئے گا۔ اسے دیکھ کر ووٹ کرنا ہے۔ ایسا کوئی بھی بوتھ نہیں جہاں مودی جی نے کیمرہ نہیں لگوایا ہے۔“