کانگریس لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد نے آزاد امیدوار کے طور پر مدھوبنی لوک سبھا سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مدھوبنی (ایم این این )
کانگریس ہائی کمان سے ناراض ڈاکٹر شکیل احمد نے با الآخر آج مدھوبنی لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے ۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ڈاکٹر شکیل احمد نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفی دیئے بغیر کیا ہے اور ان کا یہ کہناہے کہ یہ سب ہم کانگریس ہائی کمان کو اعتماد میں لیکر کررہے ہیں ۔
مدھوبنی لوک سبھا حلقہ مہاگھٹبندھن میں شامل مکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی کے کھاتے میں جانے کے بعد شروع دن سے ڈاکٹر شکیل اور راجد لیڈر اشرف علی فاطمی یہاں سے الیکشن لڑنے کی بات کررہے تھے جس کے بعد ڈاکٹر شکیل احمد نے گذشتہ کل کانگریس میں ترجمان کے عہدہ سے استعفی دیکر آج پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے ۔ دوسری طرف اشرف علی فاطمی پہلے سے آزاد امیدوار کے طور پر 18اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ اشرف علی فاطمی نے اس سے پہلے کہاتھاکہ اگر ڈاکٹر شکیل کو کانگریس امیدوار بناتی ہے تو ہم میدان میں نہیں آئیں گے لیکن ان کی یہ شرط پوری نہیں ہوئی ہے اس لئے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب اشرف علی فاطمی کا فیصلہ کیا ہوگا ۔

SHARE