اختر الایمان نے 2014 میں فرقہ پرستوں کا راستہ روکاتھا،وہ پارلمینٹ میںاقلیتوں، مظلوموں ،کمزوروں اور بے بسوں کی مضبوط آواز ثابت ہوں گے :مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی

زہ سروے کے مطابق اختر لایمان کو 61 فیصد سے زائد لوگ اپنا ایم پی بنانا چاہتے ہیں جبکہ کانگریس امیدوار کو صرف 11 فیصد لوگ ووٹ دینے کی بات کررہے ہیں ،جے ڈی یو امیدار کی پوزیشن قدرے بہتر ہے جنہیں 21 فیصد عوام ووٹ دے رہے ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
کشن گنج لوک سبھا سے امیدوار اختر لایمان پر پورے ملک کی نگاہیں ۔ نامور علماء،دانشوران اور مفکرین ملت انہیں پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں ، ان کی جیت کیلئے مختلف طریقوں سے کوشاں ہیں اور کشن گنج کے عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اس مرتبہ اختر لایمان کوکامیاب بنائیں اور پارلیمنٹ میں بھیجیں
اسی طرح کی ایک گزارش معروف عالم دین اور مفکر حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی سابق ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے کشن گنج کے عوام سے کی ہے ۔ ملت ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے اختر لایمان کی خوبیوں اور کمالات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اختر لایمان وہ شخص ہیں جس نے ووٹوں کی تقسیم سے بچنے کیلئے ملا ہوا ٹکٹ واپس کردیاتھا اور کانگریس امیدوار کے حق میں واپس کیا تھا جو اہم اور نوٹ کئے جانے کے لائق ہے ۔ کشن گنج کے عوام سے اپیل ہے کہ اس موقع پر حقدار کو اس کا حق دے اور اختر الایمان کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بناکر پارلیمنٹ بھیجیں ۔ میری آج تک ان سے ملاقات نہیں ہے لیکن جو کچھ ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے اس لگتاہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مظلوم ،کمزور اور بے بس عوام کی مضبوط آواز ثابت ہوں گے ۔ اس سے قبل معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع سمیت متعدد علماءودانشور کشن گنج کے عوام سے اختر الامیان کو کامیاب بنانے کی درخواست کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ کشن گنج میں ایم آئی ایم کے امیدوار اختر الایمان کی پوزیشن آئے دن مضبوط ہوتی جارہی اور ان کی جیت یقینی بتائی جارہی ہے ۔تازہ سروے کے مطابق اختر لایمان کو 61 فیصد سے زائد لوگ اپنا ایم پی بنانا چاہتے ہیں جبکہ کانگریس امیدوار کو صرف 11 فیصد لوگ ووٹ دینے کی بات کررہے ہیں ،جے ڈی یو امیدار کی پوزیشن قدرے بہتر ہے جنہیں 21 فیصد عوام ووٹ دے رہے ہیں تاہم اختر لایمان کو سروے میں واضح اکثریت حاصل ہے اور ان کی جیت یقینی ہوچکی ہے ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس کو مقابلہ سے باہر ہوچکی ہے اور تمام ووٹ ایم آئی ایم کی طرف منتقل ہوگیاہے ۔

SHARE