میں اختر الایمان کی تائید میں ہوں ،پارلیمنٹ میں ہمیں کچھ ایسے بولنے والے لیڈر چاہیئے :امیرشریعت مولانا محمد ولی رحمانی

مولانا ولی رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

پٹنہ (ملت ٹائمز)
مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی امیر شریعت بہار ،اڑیسہ،جھارکھنڈ وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے بھی کشن گنج کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اختر الایمان کو کامیاب بنائیں اور انہیں پارلیمنٹ میں بھیجیں ۔
سوشل میڈیا پر مولانا ولی رحمانی ایک آڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میں اختر لایمان کی تائید میں ہوں ،ہمیں کچھ بولنے والے ممبران پارلیمنٹ بھی چاہیئے ۔ملت ٹائمز نے مولانا ولی رحمانی سے رابطہ کرکے اس آڈیو کی تصدیق چاہی تو انہوں نے کہاکہ ہاں ! ہم شروع سے اختر الایمان کے ساتھ ہیں اور جہاں تک ہم سے ہوسکاہے اپنے جاننے والوں سے ہم نے کہہ رکھاہے کہ وہ اختر الایمان کیلئے کام کریں ،انہیں کامیاب بنائیں ،ہم ان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔
معروف تنظیم آل انڈیا ملی کونسل بھی ایم آئی ایم امیدوار اختر الایمان کے ساتھ ہے اور کونسل کا ایک سہ رکنی وفد کشن گنج میں اختر الایمان کی حمایت میں سرگرم بھی ہے ۔ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے ملت ٹائمز سے کہاکہ ہم نے اپنے ذرائع سے رابطہ کیاہے تو معلوم ہے کہ اختر الایمان کی پوزیشن وہاں مستحکم ہے اس لئے جیتنے والے امیدوار کوکامیاب بنانے کی کوشش ہونی چاہیئے ۔

https://www.facebook.com/allindiamajliseitihadulmuslimeem/videos/385026202082244/UzpfSTM3NzM0NDc3NTYzMzQzNzoyNTA1ODc1ODEyNzgwMzEy/

علاوہ ازیں معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ، معروف اسکالر پروفیسر اختر الواسع ، حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد اشرفی ، مولانا مفتی محفوظ الرحمن سمیت متعدد تنظیموں کے ذمہ داران اور سربراہان اختر الایمان کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔جمعیة علماءکشن گنج بھی اختر الایمان کے ساتھ ہے ۔