سیمانچل میں ملی کونسل کا ایک وفد سرگرم ، کشن گنج میں اختر الایمان اور دیگر حلقوں میں سیکولر اتحاد کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کی کوششیں

SONY DSC

کشن گنج(ملت ٹائمز)
ہندوستان کی معروف تنظیم آل انڈیا ملی کونسل کا ایک سہ رکنی وفد ان دنوں سیمانچل میں سرگرم ہے جس کی کوشش ہے کہ ووٹ تقسیم ہوجانے کے بجائے متحدہ طور پر جیت حاصل کرنے والے امیدوار کو جائے۔ اس وفد کی کوشش ہے کہ کشن گنج لوک سبھا میں متحدہ طور پر ووٹ اختر الایمان کوووٹ جائے کیوں کہ ان کی پوزیشن مستحکم ہے جبکہ دیگر حلقوں میں سیکولر اتحاد کے حق میں ووٹنگ کی جائے ۔
کونسل کے سہ رکنی وفد کے کنوینر ڈاکٹر عبد القادر شمس نے ملت ٹائمز سے بتایاکہ آ ل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم کی ہدایت ہے کہ سیکولر اتحاد کے حق میں رائے عامہ کیا جائے اور ووٹوں کو منتشر ہونے سے بچایا جائے ۔اسی مقصد کے پیش نظر ملی کونسل نے مختلف حلقوں میں نمائندہ بھیج رکھاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبد القادر شمس نے بتایاکہ کشن گنج کے بارے میں ڈاکٹر محمد منظور عالم کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ اختر الایمان کی پوزیشن مستحکم ہے اور وہ بھی سیکولر اتحاد کا ہی حصہ بنیں گے ،اسی لئے رائے دہندگان کو چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ ضائع کرنے کے بجائے جیت حاصل کرنے والے امیدوار کو دیں ۔

SHARE