نئی دہلی: (پریس ریلیز) سری لنکا میں چرچ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ یہ حملہ شرمناک اور انسانیت کے خلاف ہے. دنیا کے بیشتر ملکوں میں اقلیتوں کا تحفظ ایک مسئلہ بناہوا ہے اور اب سری لنکا بھی اس میں شامل ہوگیا ہے جہاں چرچ پر دہشت گردانہ کا حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 160 سے زائد افراد کی موت ہوگئی ہے جب 300 سے زائد زخمی ہیں۔
چرچ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ بے گناہوں کا قتل اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملہ کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اب سری لنکا بھی اس سے دوچار ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجرم کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب، ذات خطہ اور علاقہ سے ہو وہ سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف سخت ایکشن اور کاروائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کی حکومت کے ساتھ ہیں. ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے ورثا اس کے شکار ہوئے ہیں۔

Leave a Reply