نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی سکریٹری اور شمال مشرقی دہلی کے امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے 22 اپریل 2019 کو اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کے پرچۂ نامزدگی کے جلوس کا آغاز کھجوری چوک سے ہوا اور نند نگری ڈی سی آفس پر اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کے ہمراہ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین احمد، قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، دہلی صوبائی کنوینر ڈاکٹر نظام الدین خان، دہلی ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین پرویز احمد ، ڈاکٹر شمعون ، قومی ورکنگ کمیٹی رکن محترمہ شاہین کوثر سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے ۔