بلقیس بانو کو ملا انصاف، عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کو معاوضہ اور ملازمت دینے کا سنایا حکم 

 سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کو دلایا انصاف، گجرات حکومت دے گی 50 لاکھ معاوضہ اور ملازمت

2002 گجرات فساد معاملے میں سپریم کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم فیصلہ سنایا۔ فیصلہ اجتماعی عصمت دری کی شکار بلقیس بانو سے متعلق تھا جس میں گجرات حکومت کو سپریم کورٹ نے کچھ ہدایات دیں ہیں اور متاثرہ بلقیس بانو کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت سے کہا کہ وہ متاثرہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ کا معاوضہ ادا کرے اور اسے سرکاری ملازمت بھی دے۔ ساتھ ہی ضابطوں کے مطابق بلقیس بانو کو دیگر سہولیات دینے کی ہدایت بھی گجرات حکومت کو دی گئی ہے۔