انقرہ(ایم این این )
سمندر پار ترکوں کے فلاح و بہبود کے ادارے اور ترک ریڈیو ٹیلی ویڑن کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں کے 15 روزی تربیتی پروگرام کا آغاز انقرہ میں ہوا۔جس پروگرام میں 12 ممالک سے 20 روہنگیا افراد نے شرکت کی۔ یہ تربیتی پروگرام انقرہ اور استنبول میں 15 روز تک جاری رہے گا۔ شرکا اس پروگرام کے تحت متعلقہ اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔
تربیتی پروگرام کے آغاز پر خطاب کرتےہوئے ادارے کے سربراہا عبداللہ ایرین نے کہا کہ میانمار میں 50 ملین کی آبادی میں 10 لاکھ مسلمان بستے ہیں جنہیں وہاں کی شہریت اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس مسئلے پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ان مسلمانوں کی بڑی تعداد ،بنگلہ دیش،پاکستان،سعودی عرب اور سوڈان میں مقیم ہے جن میں سے بعض کو ہم اپنے ادارے میں اس وقت تربیتی پروگرام فراہم کرنے جا رہے ہیں۔