وارانسی ، 26 اپریل(آئی این ایس ملت ٹائمز)
لوک سبھا انتخابات 2019 کے مہاسمر میں وارانسی سیٹ پر ملک بھر کی نگاہیں ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وارانسی لوک سبھا سیٹ پر نامزدگی کے پانچویں دن کلکٹرےٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔کلکٹر روم میں داخل ہوتے ہی انہوں نے تمام تجاویزکنندگان سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے خواتین تجاویزکنندہ انپورتا شکلا کے پا¶ں چھوکرآشیروادلیا۔مودی نے اس سے قبل بوتھ کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے کاشی کے کوتوال (کال بھورو) کادرشن کیا۔پوجا کے بعد وہ نامزدگی کے لئے کلکٹر پہنچے۔یہاں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سابق فوجیوں کا پہلے تانتا لگا ہوا تھا۔کلکٹرےٹ پہنچے وزیر اعظم مودی نے پرکاش سنگھ بادل کے پا¶ں چھوکرآشیروادلیا اور دیگر تمام لیڈروں کا سلام قبول کیا۔پی ایم مودی کا پرچہ نامزدگی ضلع الیکشن افسر سریندر سنگھ نے حاصل کیا۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں عوام نے نریندر مودی کوفتح سونپی تھی۔وہ پی ایم بنے، پانچ سال کی مدت مکمل کی اور ایک بار پھر وہ وارانسی سیٹ سے ہی انتخابی میدان میں ہیں۔پچھلی بار (2014) پی ایم مودی کا اندازہ لوگوں نے گجرات ماڈل کی بنیاد پر، ان کی مقبولیت کے حساب سے کیا تھا۔اس بار وارانسی کے لوگوں کے سامنے بطور ایم پی اور پردھان سےوک وزیر اعظم مودی کا کام کاج بھی ہے۔بوتھ کارکن کانفرنس میں خطاب کے آغاز نریندر مودی نے ہر ہر مہادیو کانعرہ لگایا۔مودی نے کہا کہ میں بھی بوتھ کا کارکن رہا ہوں،میں نے بھی دیواروں پر پوسٹر لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جو منظر میں دیکھ رہا تھا، اس میں مجھے آپ سے محبت، آپ پسینے کی بو آ رہی تھی،ڈگرڈگر میں تجربہ کرتا تھا کہ کاشی کے کارکنوں نے اتنی گرمی میں گھر گھر جا کر سب سے آشیروادمانگا۔مودی نے کہا کہ حکومت بنانا عوام کا کام ہے اور حکومت چلانا ہماری ذمہ داری ہے،یہ ذمہ داری میں نے پوری ایمانداری سے ادا کی ہے،آپ میں کارکن کے طور پر حساب دیتا ہوں،کارکن کے ناطے پارٹی نے پانچ سال میں مجھ جتنا وقت مانگا، جہاں مانگا میں نے ایک بار بھی منع نہیں کیا۔ نریندر مودی نے کہاکہ اس انتخاب کے دو پہلو ہیں،ایک ہے کانشی لوک سبھا جیتنا، میرے حساب سے یہ کام کل (جمعرات) کو مکمل ہو گیا ہے،ایک کام ابھی باقی ہے، وہ ہے پولنگ بوتھ جیتنا اور ایک بھی پولنگ بوتھ پر بی جے پی کا جھنڈا جھکنے نہیں دینا۔بی جے پی چیف امت شاہ، شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیررام ولاس پاسوان، چراغ پاسوان، پلنسامی، مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، ڈاکٹر ہرش وردھن سنگھ، انوپریا پٹیل، سشما سوراج، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، یوپی بی جے پی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے سمیت کئی سینئر لیڈر نریندر مودی کی نامزدگی میں شامل ہوئے۔