بیگوسرائے (ملت ٹائمز)
1952 سے 2019 تک ہونے والے تمام لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو صرف ایک مرتبہ 2014 میں بیگوسرائے سیٹ پر جیت ملی ہے ۔سی پی آئی نے بھی صرف ایک مرتبہ 1967 میں وہاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ کانگریس نے وہاں سب سے زیادہ جیت حاصل کی ہے ۔ جنتادل ،آر جے ڈی اور جے ڈی کو بھی وہاں سے جیت مل چکی ہے ۔ بیگوسرائے میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیابی کا پرچم لہرا چکے ہیں ۔ بیگوسرائے کی تاریخ سے یہی اندازہ ہورہاہے کہ یہاں کی خمیر میں سیکولرزم ہے ۔فرقہ پرست پارٹی صرف ایک مرتبہ جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ 29اپریل کو چوتھے مرحلہ میں وہاں ووٹنگ ہورہی ہے ۔
بی جے پی سے گری راج سنگھ میدان میں ہیں ۔ گٹھبندھن کے امیدوار ڈاکٹر تنویر حسن ہیں اور سی پی آئی کے ٹکٹ پر کنہیا کمار میدان میں ہیں ۔
https://www.facebook.com/millattimes/videos/286483712260766/