عالمی نمائشوں کے سلسلے ’ایکسپو‘ کے تحت ہر پانچ سال بعد یہ بین الاقوامی نمائش کسی نہ کسی شہر میں منعقد کی جاتی ہے۔ سن 2015 میں یہ بین الاقوامی نمائش اٹلی کے شہر میلان میں منعقد کی گئی تھی۔ دبئی ایکسپو 2020 کے بعد سن 2025 میں اس عالمی نمائش کا میزبان جاپان میں اوساکا کا شہر ہو گا
دبئی (ایم این این )
اسرائیل نے اگلے برس دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس عالمی نمائش میں شرکت کے اسرائیلی فیصلے کا اعلان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں کیا۔
دبئی میں اگلے برس شروع ہونے والی عالمی نمائش میں جو ایک سو بانوے ممالک شریک ہوں گے، ا±ن میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ یہ بین الاقوامی نمائش بیس اکتوبر سن 2020 سے شروع ہو کر دس اپریل سن 2021 تک جاری رہے گی۔ شریک ممالک کی تفصیلات دبئی ایکسپو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
تقریباً سبھی ممالک کا کہنا ہے کہ خلیجی عرب ملک متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی میں جس انتہائی مکمل اور بین الاقوامی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ویسی نمائش ماضی میں یا ایکسپو کی تاریخ میں ممکن نہیں تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نمائش میں اسرائیلی شرکت اصل میں خلیجی خطے کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات میں بہتری کا نتیجہ ہو گی۔
دبئی ایکسپو میں شرکت کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نمائشیں ایسے اجتماعات ہوتی ہیں، جہاں دنیا بھر سے لوگ جمع ہوتے ہیں اور ان کے درمیان رابطے استوار ہونے کے علاوہ تعلقات میں بہتری بھی ہوتی ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی نمائشیں چیلنجنگ کردار کی حامل ہوتی ہیں اور اسرائیل دبئی کی نمائش کا حصہ بننے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان کے علاوہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی دبئی ایکسپو میں اسرائیل کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرکت اس کی بات کی عکاس ہے کہ اسرائیل کا مرتبہ دنیا اور خطے میں مسلسل بلند ہوتا جا رہا ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ عرب دنیا میں صرف اردن اور مصر کے ساتھ ہی اسرائیل کے سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی کابینہ کی ایک خاتون وزیر نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور وہ ابوظہبی کی عظیم الشان گرینڈ مسجد کو خاص طور پر دیکھنے گئی تھیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنی اہلیہ کے ہمراہ نومبر سن 2018 میں عرب ریاست ع±مان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
عالمی نمائشوں کے سلسلے ’ایکسپو‘ کے تحت ہر پانچ سال بعد یہ بین الاقوامی نمائش کسی نہ کسی شہر میں منعقد کی جاتی ہے۔ سن 2015 میں یہ بین الاقوامی نمائش اٹلی کے شہر میلان میں منعقد کی گئی تھی۔ دبئی ایکسپو 2020 کے بعد سن 2025 میں اس عالمی نمائش کا میزبان جاپان میں اوساکا کا شہر ہو گا۔