نئی دہلی (ملت ٹائمز)
چوتھے مرحلہ میں آج 9 ریاستوں کی کل 71 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہوگئی ہے جس میں مہاراشٹر کی 17، اتر پردیش کی 13، راجستھان کی 13، مغربی بنگال کی 8، اڈیشہ کی 6، بہار کی 5، جھارکنڈ کی 3 اور جمو و کشمیر کی ایک سیٹ شامل ہیں ۔
آج ہونے والی ووٹنگ میں کئی معروف شخصیات پر نظر رہے گی جن میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو، پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی، آر ایل ایس پی سربراہ اپیندر کشواہا ، نوجوان لیڈر کنہیار کمار۔ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت، کملناتھ کے بیٹے نکل ناتھ، سنیل دت کی بیٹی پریا دت اور فلمی اداکار ارملا ماتونڈکروغیرہ شامل ہیں۔