راہل کا نریندر مودی پر سخت حملہ، کہا – مودی جی! جلتی فائلیں بھی آپ کو نہیں بچانے والیں

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ بولا ہے۔ شاستری بھون میں آگ لگنے کے واقعہ کے حوالہ سے راہل گاندھی نے کہا، ’’مودی جی! جلتی فائلیں بھی آپ کو نہیں بچانے والیں۔ آپ کے فیصلہ کا وقت نزدیک ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی دہلی کے شاستری بھون میں آگ لگنے کے واقعہ کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ راہل گاندھی کا اس خبر کے حوالہ سے ٹوئٹ کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آگ میں کچھ دستاویزات جلنے کی بات بھی کہی جا سکتی ہے۔