شیو سینا کے ذریعہ برقع پر پابندی کا مطالبہ نامناسب: رام داس اٹھاولے

ایک طرف جہاں شیو سینا نے ہندوستان میں برقع پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسری طرف ایک مرکزی وزیر نے اس مطالبہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ مودی کابینہ میں وزیر اور این ڈی اے میں شامل ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کے سربراہ رام داس اٹھاولے کا کہنا ہے کہ اس طرح کا مطالبہ نامناسب ہے کیونکہ برقع پہننے کی روایت کچھ لوگوں میں چلی آ رہی ہے اور اس پر پابندی کی ضرورت نہیں۔