فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی بھیڑ جائے وقوع پر جمع ہو گئی اور اس دوران پولس کے سینئر افسران بھی وہاں پر پہنچ گئے۔ سخت مشقت کے بعد دیر رات تقریبا ًایک بجے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔
علی گڑھ: (یو این آئی) اترپردیش میں جب سے یوگی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے، جرائم پیشوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں۔ قتل، لوٹ پاٹ، عصمت دری جیسے واقعات کی خبریں روزانہ کی معمول بن گئی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ سیاسی ہستیوں اور بزنس مین کی زندگیاں بھی محفوظ نظر نہیں آ رہیں۔ تازہ واقعہ علی گڑھ کے ہردواگنج علاقے کا ہے جہاں بدمعاشوں نے ایک سماجوادی پارٹی (ایس پی) لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ برولی اسمبلی حلقہ کے صدر اور پراپرٹی ڈیلر راکیش یادو منگل کی شب مقامی تھانے سے گھر واپس آ رہے تھے۔ اس دوران بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی جس سے راکیش یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ انجام دینے کے بعد بدمعاش فرار ہو گئے۔
Rakesh Yadav, Samajwadi Party (SP) leader shot dead in Harduaganj, Aligarh last night. More details awaited. (file pic) pic.twitter.com/MOlAmYuhi5
— ANI UP (@ANINewsUP) May 1, 2019
فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔اس دوران پولس کے سینئر افسر موقع پر پہنچے، سخت مشقت کے بعد دیر رات تقریبا ًایک بجے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ۔مقتول ہردواگنج کے اہيرپاڑا میں رہتے تھے۔ ان کی بلڈنگ میٹريل کی دکان ہے اور پراپرٹی ڈیلنگ کا بھی کام کرتے تھے۔
پولس بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ حملہ آوروں تک پہنچنے کے لئے ڈاگ اسكواڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ قتل کی ایک وجہ زمینی تنازعہ بھی ہو سکتی ہے۔ پولس راکیش یادو کے رشتہ داروں سے بھی مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔