سپول – بہار: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) راجستھان، یوپی گجرات سمیت ملک کے مختلف ریاستوں کی طرح بہار میں بھی فرقاوارانہ فسادات اور موب لنچنگ کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں، حالیہ چند دنوں میں آسام میں ایک بوڑھے کی لنچنگ,راجستھان میں قیدی رمضان کے پولسیا قتل,کرناٹک کے بنگلور میں ایک نوجوان کو مارمار کر اسکی کڈنیا فیل کردیئے جانے, بنگلور میں پاپولر فرنٹ کے ایک ممبر کو منظم طریقے سے شہید کردیئے جانے ممبئی,علی گڑھ,حیدراٰباد میں پولس کے ذریعہ مسلم نوجوان کے قتل کے واقعات نے بے چینی پھیلاکر رکھ دی ہے اسی بیچ بہار کے سپول کے اتراری گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک حافظ قرآن محمد شریف کے موب کے ذریعہ شہید کردیئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے بتایا جاتا ہیکہ 4 لڑکیوں کا باپ شریف دہلی میں رہتا تھا جہاں کمانے کے ساتھ ساتھ پاپولر فرنٹ، ایس.ڈی.پی.آئی، ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن وغیرہ سے جڑکر خدمت خلق کا کام بھی انجام دیا کرتا تھا وہ ابھی کچھ دنوں سے اپنے گھر آیا ہوا تھا اسی بیچ بائک سے ننو پٹی جاتے وقت ایک سائکل سے بائک ٹکر کا بہانہ پاکر بجرنگ دل کے غنڈوں نے گھیر لیا اور پوری بھیڑ نے ملکر اسے اتنا ماراکہ وہ وہیں ادھ مرا ہوگیا بعد کو گاؤں کے لوگوں نے پہونچ کر ہسپتال پہونچایا جہاں انہیں مردہ پایا گیا ۔
لوگوں کا ماننا ہیکہ محمد شریف کو فاشسٹ طاقتوں نے منظم طریقے سے منصوبہ بندی کے ساتھ شہید کیا ہے، کیونکہ شریف دہلی میں پاپولر فرنٹ سے جڑکر سنگھ پریوار کے خلاف مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، اس معاملے میں مقامی انتظامیہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے وہیں پاپولر فرنٹ کے مرکزی و ریاستی قائدین نے جسمیں زونل صدر مولانا کلیم اللہ، زونل سکریٹری محمد فائناس, ریاستی صدر محبوب ندوی، عثمان غنی و دیگر ذمہ داران موجود تھے پہونچ کر گھر والوں و گاؤں والوں سے ملاقات کی انہیں ڈھارس بندھایا اور شریف کی قانونی لڑائی مضبوطی سے لڑکر اسکے قاتلوں کو انجام تک پہونچانے کا اعلان کیا۔
محبوب ندوی نے بتایا کہ ایف.آئی.آر ہوگیا ہے اب ہمارے وکلاء کی پوری ٹیم آرہی ہے جو اس معاملے کو دیکھے گی
وہیں بھیم آرمی کے ریاستی صدر چندن کمار پاسوان نے بھی اعلان کیا ہیکہ حافظ شریف کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے نہی تو بھیم آرمی پورے بہار میں آندولن کرے گی۔