جھارکھنڈ میں نکسلیوں نے بی جے پی کے انتخابی دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا 




سرائے کیلا: جھارکھنڈ میں کھونٹی پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ ارجن منڈا کا کھرسانواں تھانہ علاقہ کے کچائی روڈ واقع انتخابی دفتر کو نکسلیوں نے بم دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ چندن کمار نے یہاں بتایاکہ چار کی تعداد میں آئے مشتبہ نکسلیوں نے کل درمیانی شب کو مسٹر منڈا کے انتخابی دفتر میں سورہے چار ڈرائیوروں کو باہر نکلنے کو کہا ۔ اس کے بعد آئی ای ڈی بم دھماکہ کر دیا۔جس میں دفتر کے پیچھے کی دیوار منہدم ہو گئی۔

وہیں پولس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جائے واقعہ سے 100 میٹر تار اور ڈیٹونیٹر کے ساتھ ہی نکسلیوں کے پمفلٹ بھی برآمدکئے گئے ہیں۔ اس علاقے میں سرچ مہم شروع کی گئی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *