بارہویں ٹاپر ثنا نیاز کو دہلی کے نائب وزیر اعلی نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا ۔ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا”میں آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی ہوں “

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سی بی ایس بورڈ سے بارہویں کلاس میں ٹاپ کرنے والی ثنانیاز کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج اپنے گھر پر بلاکر ان کا استقبال کیا اور اپنے ہاتھوں سے ثنانیاز کی کو گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر منیش سسودیا نے دیگر ٹاپرس کو بھی بلاکر گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا اس موقع پر سبھی ٹاپرس کے گارجین بھی موجودتھے جن کے ساتھ منیش سسودیانے طویل ملاقات کی اور تعلیم کے ایشوزر پر بات چیت کی ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ثنا نیاز نے کہاکہ ہمیں شوبز جیسا محسوس ہورہاہے کہ آج دہلی کے نائب وزیر اعلی نے اپنے گھر پر مدعو کرکے ہمیں اعزاز بخشا ہے ۔ثنا نے مزید کہاکہ وہ آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی ہے ۔ا س کا مقصد ملک وقوم کی خدمت اور لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانا ہے ۔
واضح رہے کہ ثنانیاز کا تعلق ایک غریب فیملی سے ہے ۔ان کے والد نیاز الدین جامع مسجد پر ایک ریسٹورینٹ میں کھانا بناتے ہیں اور اسی جامع مسجد کے علاقے میں رہائش بھی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ثنانیاز دہلی حکومت کے اسکول میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کررہی تھی جس نے بارہوں کے امتحان میں97.6% نمبر حاصل کرکے ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیاہے ۔