سیوان لوک سبھا سیٹ پر دوخواتین کے درمیان سخت مقابلہ ۔ حناشہاب کی مضبوط دعویداری

۔محمد یوسف یہاں کے مشہور ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں جنہوں نے چار مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی ۔ یہاں کے ایک اور مشہور ایم پی شہاب الدین ہیں جنہوں 1996 سے 2004 تک مسلسل جیت حاصل کی اور ہندوستان کے قد آور سیاسی رہنما میں سے ایک مانے جاتے ہیں

سیوان(ملت ٹائمز)
بہار کی سیوان لوک سبھا سیٹ پر دوخواتین کے درمیان براہ راست سخت مقابلہ ہے ۔یہاں آر جے ڈی سے حناب شہاب امیدوار ہے جبکہ جے ڈی یو سے کویتا سنگھ امیدوار ہے ۔
سیوان میں کل 1,563,860 رائے دہندگان ہیں جن 841,735 ووٹرس مرد اور 722,125 خواتین ہیں ۔سیوان میں کل 34 فیصد مسلمان رائے دہنگان ہیں جبکہ اوبی سی ،ایس سی ایس ٹی اور دیگر سبھی ذاتوں کو ملاکر غیر مسلم ووٹرس 64 فیصد ہیں ۔
سیوان میں کل 15 مرتبہ لوک سبھا کے انتخابات ہوئے ہیں جس میں 9 مرتبہ مسلمان امیدوار کو جیت ملی ہے جبکہ 6 مرتبہ یہاں سے غیر مسلمان بھی جیتنے میں کامیاب رہے ہیں ۔محمد یوسف یہاں کے مشہور ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں جنہوں نے چار مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی ۔ یہاں کے ایک اور مشہور ایم پی شہاب الدین ہیں جنہوں 1996 سے 2004 تک مسلسل جیت حاصل کی اور ہندوستان کے قد آور سیاسی رہنما میں سے ایک مانے جاتے ہیں ۔ قتل الزام قتل جیسے مقدمات میں فی الحال وہ جیل میں ہیں جس کے بعد ان کی اہلیہ حناب شہاب میدان انتخاب میں ہیں ۔ 2014 میں حناب شہاب 29 فیصد نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بی جے پی امیدوار اوم پرکاش نے 42 فیصد ووٹ حاصل کرکے جیت درج کرائی ۔سی پی آئی امیدوار امرناتھ یادو اور جے ڈی یو امیدوار منوج کمار سنگھ نے مشترکہ طور پر 20 فیصد ووٹ حاصل کیا جس کی وجہ سے حناشہاب کو شکست کا سامناکرناپڑا ۔
2019 کے عام انتخابات میں کویتا سنگھ جے ڈی یو کے ٹکٹ پر این ڈی اے کی امیدوار ہے جبکہ حناب شہاب آر جے ڈی کے ٹکٹ پر مہاگٹھبندھن کی امیدار جن سے سیکولر ووٹوں کی تفسیم یا خدشہ ہے ۔ حناب شہاب کو مسلمانوں ،دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کا ووٹ مل رہاہے ۔حالاں کہ اس مرتبہ بھی یہاں سے سی پی ایم کے امیدوار میدان میں ہیں۔چھٹے مرحلہ میں آج 12مئی کو وہاں ووٹنگ ہورہی ہے ۔